عوام کو بجلی کاجھٹکا،فی یونٹ 1روپیہ71پیسے اضافہ

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا،فی یونٹ 1روپیہ 71پیسے اضافہ کردیاگیا۔نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا، سی پی پی اے نے ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہ اگست کی فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
