پنجاب میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

وفاق کے بعد پنجاب کی نگران حکومت نے بھی صوبے بھر میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کاکہنا ہے کہ یکم نومبر سے پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی رضا کارانہ طور پر واپس چلے جائیں۔ زیادتی نہیں ہوگی لیکن غیر قانونی طور پر مقیم کسی غیر ملکی کو نہیں رہنے دیا جائے گا جو غیر ملکی غیر قانونی طور پر پنجاب میں مقیم ہیں ان سے کہتا ہوں خود واپس چلے جائیں، پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے دیگر ادارے بھی غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھے کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکیوں کو خود چلے جانا چاہئے ورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
