عوام کیلئے خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کاامکان

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔عالمی سطح پر پیٹرول  کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں  16اکتوبر سے مزید کمی کا امکان ہے۔نگران حکومت کی جانب سے 30ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11روپے کمی کی تھی ۔

اب عالمی سطح پر پیٹرول سستا ہونے کے بعد دوبارہ پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کاامکان ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 جبکہ عالمی منڈی میں 84 ڈالر پر آگئی ہے اور اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 22 روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔

ڈالر ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی قیمت 26 ہزار 220 روپے ہے جبکہ 15 ستمبر کو 29 ہزار 898 روپے تھی۔پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب 23 دن پہلے درآمد کئے جانے والا پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک بھی نکل چکا ہے۔حکومت نے ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

Back to top button