عید قربان ،کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ سے زائد جانورفروخت

کراچی کی مویشی منڈی میں جانور کم رہ گئے اور جانورں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے جن میں 6 لاکھ سے زائد گائے اور بیل جبکہ ایک لاکھ سے زائد بکرے لائے گئے تھے۔منڈی میں تقریباً 10 ہزار اونٹ لائے گئے تھے اور اب مویشی منڈی میں صرف 10 فیصد جانوربچ گئے ہیں۔

 مویشی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے گاہک پریشان ہوگئے اور شکوہ کیا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔

Back to top button