چیف جسٹس عمر عطا بندیال عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہیں؟

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنی سابق جماعت پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ پی ٹی آئی کے دور میں 27 سویلینز کے مقدمات ملٹری کورٹ میں چلے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک نوجوان نے آرمی چیف کو خط لکھا اس پر کیس چلایا گیا آرمی ایکٹ میں لکھا ہوا ہے کہ جو آرمی تنصیبات پر حملے کرے گا فوجی عدالت میں کیس چلے گا۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا پلاننگ کے ساتھ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملٹری کورٹ پر غلط بیانی کر رہا ہے، ملٹری کورٹس پر دو لوگ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ میڈیا میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف پیٹرن بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک ایجنڈے پر ہیں اور لوگوں کا ذہن خراب کر رہے ہیں جبکہ موجودہ چیف جسٹس عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہیں۔
