فافن اور پلڈاٹ کو پاکستانی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت

وفاقی حکومت نے پاکستان میں تیارہ کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عوامی اور سیاسی رہنمائوں کے کسی بھی ممکنہ ابہام کو دور کرنے کے لیے عالمی اداروں فافن اور پلڈاٹ کے نمائندوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کی دعوت دے دی ہے ۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے فافن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پلڈاٹ کوبھیجے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم کے وژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین  تیار کی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم ،صدر، پارلیمنٹیرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کرچکے ہیں  جب کہ وفاقی وزیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔

Back to top button