فرانس میں جامع مسجد کی سنگین بے حرمتی

شمالی فرانس کی ایک مسجد میں نامعلوم حملہ آور خنزیر کے کٹے ہوئے سر پھینک کر فرار ہوگئے۔
فرانس کے شہر کومپیئن میں ترک اسلامک یونین برائے مذہبی امور نے بتایا کہ مقامی جامع مسجد پر ایک نفرت انگیز حملہ ہوا ہے۔ مسجد کی بے حرمتی کرنے والے حملہ آوروں نے خنزیر کے دو کٹے ہوئے سر مسجد کے اندر پھینکے اور فرار ہوگئے۔ فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسجد انتظایہ اور مقامی آبادی سے اظہاری یکجہتی کیا ہے. گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے بعد فرانسیسی صدر کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کے بعد فرانس میں مسلسل نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button