روسی آئل کمپنی کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

روسی آئل کمپنی کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا۔روسی وفد کی آج پی ایس او سمیت اہم فریقین سے ملاقاتیں ہونگی ، ملاقاتوں میں خام تیل کی درآمد کیلئےمعاملات کوحتمی شکل دیئےجانے کا امکان ہے ۔

روس اورپاکستان میں سستےتیل کی خریداری کے معاہدے کا معاملہ کو حتمی شکل دینے کے لیے روسی آئل کمپنی کا اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ رات کراچی پہنچ گیا۔

روسی وفد کی آج پی ایس او سمیت اہم فریقین سے ملاقاتیں ہونگی ، ملاقاتوں میں خام تیل کی درآمد کیلئےمعاملات کوحتمی شکل دیئےجانے کا امکان ہے ۔ معاہدے کے بعد پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی ممکن ہو سکےگی ، روس سےسستےتیل کی خریداری کےحوالےسےبات چیت کئی ماہ سےجاری ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک وفد کے ہمراہ روس کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان کا دورہ کرچکا ہے ۔

حکومت کی جانب سے مارچ کے اختتام تک سستے تیل کی خریداری کا اعلان کیا گیا

تھا۔

عید پر آنے والی فلم کے لئے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی آواز میں گانا

Back to top button