عید پر آنے والی فلم کے لئے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی آواز میں گانا

عید پر ریلیز ہونے والی بھارتی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک اور گانا جاری کردیا گیا، گانے میں اداکاری کے ساتھ سلمان خان نے گلوکاری بھی کی۔
کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک اورگانا ریلیز ہوگیا۔ فلم کے گانے جی رہے ہیں ہم میں بالی وڈ کے سلو میاں (سلمان خان) نے اپنی آواز میں گانا گایا۔ یہ ایک رومانوی گانا ہے جس میں سلمان خان فلم کی ہیروین پوجا ہیگڑے کی محبت میں گرفتار دیکھائی دے رہے ہیں۔ گانے کا میوزک کمپوز کیا ہے امل ملک نے ، جبکہ اس گانے کے بول لکھے ہیں شبیر ارشد نے ۔
سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ان کے فینز بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ جبکہ رواں برس ہی سلمان خان کی سب سے زیادہ شدت سے انتظار کی جانے والی فلم ٹائیگر 3 کو بھی ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ رواں برس ہی سلمان خان نے شاہ رخ خان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم پٹھان میں بھی خصوصی طور پر کردار ادا کیا جسے بے حد سراہا گیا۔
سلمان خان ، پوجا ہیگڑے ، شہناز گل ، وینکاتش سمیت دیگر نے کسی کا بھائی کسی کی جان میں اداکاری کی۔ یہ فلم 21 اپریل سے دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔