فیس بک میں کیا اہم تبدیلی کی گئی ہے؟صارفین بے خبر

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں ایسی اہم تبدیلی کی گئی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا، بلکہ دیکھ کر بھی انہیں اس کا اندازہ نہیں ہوا۔فیس بک نے اپنے لوگو (logo) اور ری ایکشنز ایموجیز کو تبدیل کر دیا ہے۔فیس بک کا نیا لوگو بظاہر تو پہلے جیسا ہی ہے مگر اس میں ذرا گہرے نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ f کی پوزیشن ذرا مختلف ہے۔
لوگو کے ساتھ ساتھ ورڈ مارک کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور اس کے لیے Facebook Sans ٹائپ فیس (فونٹ) کا استعمال کیا گیا ہے جس میں نیلا اور سفید رنگ زیادہ نمایاں ہے۔کمپنی کی جانب سے ری ایکشنز کو بھی کچھ مختلف کیا گیا ہے۔
فیس بک میں اب ری ایکشنز میں رنگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے جس کے باعث وہ کچھ مختلف محسوس ہو رہے ہیں۔
یہ نئی تبدیلیاں فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تو دستیاب ہیں البتہ ایپ میں بتدریج تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
کمپنی نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں فیس بک ایپ کو مکمل تبدیل کیا جا سکتا ہے اور یہ فیچرز بتدریج صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
