نجکاری سے قبل پی آئی اے کو2کمپنیوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو نج کاری سے قبل دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نو کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔نجکاری سے قبل پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کے اقدامات کے تحت ضروری بیلنس شیٹ ری اسٹرکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی مالی تنظیم نو کیلئے مختلف منصوبوں پر مالی مشیر سے تجاویز لی جائیں گی جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے
