کرکٹرمحمدرضوان نے این سی سی آئی اے کوجواب بھجوادیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اےکو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے جواب میں کئی سوال اٹھائے گئے ہیں جس میں پوچھا ہےکہ آپ نےمجھےبلایا کیوں تھا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے استفسار کیا کہ میرا موبائل ابھی تک واپس کیوں نہیں کیا گیا؟یہ بھی سوال اٹھایا ہےکہ میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے بتایاجائے؟

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خط میں یہ بھی سوال کیا ہے کہ میں پوچھناچاہتا ہوں کہ آپ لوگ مجھےکس وجہ سے بلا رہے ہیں؟

Back to top button