لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ، پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے 34 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ صرف لاہور میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 2، پاک پتن، جھنگ اور گجرات میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مچھروں کی بہتات اور شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
