لاہور سے 123 بجلی چور گرفتار

لیسکو کی بجلی چوری کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور سے مزید 123 بجلی چوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق ضلع بھر میں گرفتار بجلی چوروں کی تعداد 1 ہزار 948 ہو چکی ہے، گزشتہ 15 روز کے دوران ضلع بھر سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 1075 بجلی چوروں سے ساڑھے تین لاکھ ڈیٹیکشن بل ڈال کر کروڑوں روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے، دو ہفتوں میں 20 لاکھ سے زائد یونٹس کی بچت ہوئی ہے۔

لیسکو حکام نے مزید بتایا ہے کہ 15 سے زائد مقامات پر بجلی چوروں نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا ہے، لیسکو ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Back to top button