لاہور میں 5سیٹوں پرضمنی انتخاب، لیگی امیدواروں کیلئے جوڑ توڑ

لاہورمیں 4صوبائی،1قومی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں فائنل کرنے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے۔
لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خالی کردہ این اے 119 کی نشست پر علی پرویز ملک،رانا مشہود پی پی 147سے ٹکٹ کے مضبوط امیدوار،چودھری شہباز بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔رانا راشد منہاس پی پی 164سے پارٹی کے ممکنہ امیدوار،راؤ شہاب الدین پی پی 158 سے پارٹی کے ٹکٹ کے لئے مضبوط امیدوار،دونوں امیدواروں کی سفارش رانا مبشر اور قاسمی قیات نے بھی کی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فائنل اعلان ہوگا۔
صدر آئی پی پی علیم خان کی خالی کردہ نشست پر شعیب صدیقی پی پی 149 سے مسلم لیگ ن او ر آئی پی ہی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ذرائع
پنجاب میں ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کے لیے رانا ثناءاللہ خان کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔
لاہور میں جیت کے لیے ملک سیف الملوک کھوکھر اور عمران نذیر کو بھی ٹاسک دے دیا گیا ۔
