اے ٹی سی ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانتوں میں توسیع

 انسداد دہشتگردی عدالت نے 3مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں20اپریل تک توسیع کردی ۔

 تحریک انصاف کے چیئرمین کی دو بہنوں کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید  نے  درخواست پر سماعت کی۔

 چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت پیش ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو مقدمات کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں  علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر تھانہ نصیر  آباد اور ماڈل ٹاؤن میں دو مقدمات درج ہیں۔

Back to top button