نہار منہ سیب کا سرکہ پینے کے فائدے سامنے آگئے

 مُٹاپے سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند افراد کے لیے   اچھی خبر،نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

 تحقیقی مطالعہ لبنان کی ہولی اسپرٹ یونیورسٹی کے محققین نے  کیا ہے، جس میں ان کا   کہنا ہے کہ سیب  کا سرکہ مٹاپے سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ  ثابت ہوسکتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے کوئی ضمنی اثرات ( سائیڈ ایفکیٹس) بھی نہیں ہیں۔

قبل ازیں ہونے والی متعدد تحقیق میں سیب کے سرکے کے استعمال سے  خون  میں  شکر کی سطح  اور بھوک میں کمی کی تصدیق ہوچکی تھی تاہم  اب  نئی اسٹڈی میں یہ بات  سامنے آئی ہے کہ  فربہ  افراد میں سیب  کا سرکہ باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی )، ٹرائی گلیسرائیڈ (  خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم  ) اور  کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے۔

Back to top button