70سالہ چینی شہری جسمانی ساخت کے باعث انٹرنیٹ پروائرل

 چین سے تعلق رکھنے والے فٹنس کے شوقین ایک عمر رسیدہ شہری اپنی بہترین جسمانی ساخت کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ ژو ہیپنگ شہر چونگ کنگ سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے قابل رشک جسم کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

انہوں نے 1979 میں باڈی بلڈنگ اس وقت شروع کی جب انہوں نے ایک میگزین میں دوڑنے کے فوائد کے بارے میں پڑھا۔ وہ تب سے چونگ کنگ کے قریب گیلی پہاڑ پر دوڑ لگاتے آرہے ہیں۔

دوڑ کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے جسم کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے کئی دوسری مشقیں بھی اپنائی ہوئی ہیں جس میں پل اپس، ہینڈ اسٹینڈز اور پول کلائمبنگ شامل ہے۔

Back to top button