مفاہمتی یادداشت پر متضاد امریکی بیانات اعتماد سازی کےلیے نقصان دہ ہیں :  ایران

 

 

 

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت سے متعلق امریکی حکام کے متضاد بیانات ایرانی عوام کے امریکا پر پہلے سے موجود عدم اعتماد کو کم کرنے کے بجائے مزید گہرا کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہناتھا ایسے بیانات ایرانی عوام کے ذہنوں میں موجود عدم اعتماد کو دور کرنے میں کوئی مدد نہیں کریں گے۔

اسماعیل بقائی  نے کہا کہ یہ بیانات ماضی میں کیےگئے وعدوں اور عہد کی خلاف ورزیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں،تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ امریکی حکام کے کن مخصوص بیانات کی جانب تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکمران حلقوں کو اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیےکہ ’’عہد کے بدلے عہد‘‘ کے اصول کے تحت دونوں فریقوں پر اپنی باہمی ذمہ داریاں پوری کرنا لازم ہے۔مفاہمتی یادداشت کے متن میں موجود واضح نکات سے متصادم تشریحات یا تعبیرات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نےکہا کہ کسی بھی معاہدے کی کامیابی کےلیے دونوں جانب سے طے شدہ شرائط اور ذمہ داریوں کا احترام ناگزیر ہے، بصورت دیگر باہمی اعتماد کی بحالی مشکل ہو سکتی ہے۔

کیا سفارتی سرمائے سے پاکستان پر معاشی ترقی کے دروازے کھلنے والے ہیں؟

قبل ازیں ایک اور بیان میں اسماعیل بقائی کا کہناتھا کہ خطے میں عدم استحکام کا اصل ذمہ دار امریکا ہے اور ایران کے حمایت یافتہ گروہوں پر بدامنی پھیلانے کے امریکی الزامات مسترد کیےجاتے ہیں۔جب تک امریکی مداخلت جاری رہےگی اور اسرائیل خطے پر جنگیں مسلط کرتا رہےگا، اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔

 

Back to top button