فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات

 

 

 

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈ کی ملاقات ہوئی،جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال،دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عسکری روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

خام تیل کی قیمتیں زمین بوس، پاکستان میں بڑی کمی کا امکان

دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ عسکری تربیت و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہاکہ پاک فوج دوست ممالک کے ساتھ امن،استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کےلیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتےہوئے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کےلیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Back to top button