لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت

وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، اس سلسلے میں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط بھی لکھا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور کے علاقوں سمن آباد، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بھی فوری طور پر انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ بندش کی ہدایت لاہور میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث دی گئی ہے۔
