پی ڈی ایم کا کل نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے کل نماز جمعہ کے بعد ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے تک احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔

کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا ، پشاور، سوات ، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے ، اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج کیا جائے گا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بتایا مظاہروں کے لیے مقامات کے انتخاب کیلئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب، بلوچستان، کے پی، سندھ اور اسلام آباد کی سطح پر کمیٹیاں ہوں گی، صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریں گی۔

Back to top button