حکومتی وزیر نے فوری الیکشن نہ کروانے پر مارشل لا کی دھمکی دی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے کہ پہلے اصلاحات پھر انتخابات، مجھے تحریک عدم اعتماد کی رات ایک ممبر اسمبلی کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ فوری الیکشن منظور کریں ورنہ مارشلا ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ کمیشن غیر آئینی کاموں‌ میں‌ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے، صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دھمکی سابق حکومتی وزیر نے میرے ایک ساتھی کے ذریعے مجھ تک پہنچائی، 3 اپریل جیسے غیرآئینی اقدامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے۔

Back to top button