عمران سچے انسان، بچیں جب وہ دوبارہ اقتدارمیں آئیں گے

پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبز واری بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں ،ایک تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ لوگ بچیں اس دن سے جب عمران خان دوبارہ پاور میں آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائر ل ایک ویڈیو کلپ میں اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان ایک سچے انسان ہیں اور وہ انشاء اللہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے، لوگ بچیں اس دن سے جب وہ دوبارہ پاور میں آئیں گے۔

انہوں نے کہااگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں ، سادہ سی بات ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا عمران خان ایک سچے انسان ہیں اور جس طرح ان کا کہنا ہے کہ وہ انشاء اللہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے، کوئی بھی شخص عمران خان کو فالو کیے بنا نہیں رہ سکتا، اگر آپ میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ کوئی بھی انسان عمران خان کو فولو نہ کرے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی چیئر مین چونکہ پہلی بار سیاست میں آئے تھے لہٰذا سیاست تو انہوں نے اب سیکھی ہے، لوگ بچیں اس دن سے جب عمران خان دوبارہ پاور میں آئیں گے، اب تو معروف شخصیات بھی تسلیم کرچکی ہیں کہ عمران خان اپوزیشن کیلئے زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اب سیاست سیکھی ہے۔

خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد فنکار برادری کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں کئی بیانات سامنے آچکے ہیں اس دوران عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے معروف شخصیات کو بھی عمران خان کے حمایتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے.

Back to top button