محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا

محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے موصولہ چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہورہے ہیں۔ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی اطلاعات مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر) سید مشاہد حسین خالد و دیگر کو دی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، توقع ہے کہ یکم محرم الحرام 1443ھ بروز منگل 10 اگست کو ہوگی۔

Back to top button