محسن نقوی کا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سہولیات کی فراہمی پر عدم اطمینان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سہولیات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حفاظتی جنگلے مزید بڑھانے اور انکلوژر میں بہتری کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیم میں نشستوں کو بہتر اور آرام دہ ہونا چاہئے، سٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دی جائے۔
