عمران خان لانگ مارچ، توڑ پھوڑ کیسز میں بری

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے کیسز میں بری کر دیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے درخواستوں کی سماعت کی، وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیئے کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں الزامات صرف ایما کی حد تک ہیں، ان پر ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے اور ایک ہی طرح کا کردار رکھا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں، جج شائستہ کنڈی نے پوچھا کہ اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟ وکیل نے بتایا اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے، جج نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں بری کر دیا جبکہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
