بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف باقاعدہ درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ میری والدہ کو غیرقانونی طور پر قید تنہائی میں رکھاگیا ہے۔اس عمل سے میری والدہ کے آئین میں دیےگئے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کے اقدام کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دےکر کالعدم کیا جائے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی انتشار اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے : کشمیری قیادت
عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیتےہوئے قید تنہائی کے حکم کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیےجائیں۔
