9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو قید کی سزائیں سنادیں، جب کہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں محمود الرشید،عمر چیمہ ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 ،10 سال قیدکی سزا سنائی۔
بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
عدالت نے کیس میں نامزد سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔
