بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی: خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی،دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آ گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بنوں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا،بہت افسوس ہے،معصوم لوگوں کو شہید کیاگیا ہے،اب وقت آگیا ہے ہم اتحاد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں تاکہ اس دہشت گردی کو ایک ہی بار جڑ سے ختم کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں،گزشتہ سال شکست کے بعد افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشت گردی کو فروغ دےرہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور ان کو شکست دی جائے،پاکستان کا کوئی بھی صوبہ ہو وہاں امن کی فضا ہم نے قائم کرنی ہے،آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش بھارت کی ناکام ہوگئی۔

کالعدم ایکشن کمیٹی انتشار اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے : کشمیری قیادت

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایسے عناصر کار فرما ہیں جو بھارت کی ایما پر کشمیریوں کی قربانیوں کو بھول رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھی ظلم و ستم جاری ہے۔

 

Back to top button