سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ گئی

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ گئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 1 لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 2173 ڈالر فی اونس ہے۔
