چہرے سے ڈپریشن کا پتہ لگانے والی ایپ متعارف

ٹیکنالوجی ماہرین نے سمارٹ فون کی ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جوکہ چہرے کے تاثرات سے ڈپریشن کا سراغ لگا سکتی ہے، جرمنی کی محققین کی ایک ٹیم نے ’موڈکیپچر‘ نامی ایپ تیار کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بہتر ذہنی صحت کے مواقع فراہم کرسکتی ہے۔ محققین نے ایسوسی ایشن آف کمپیوٹنگ مشینری کی سی ایچ آئی 2024 کانفرنس میں اس حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ جرمنی کے شہر ہینوور میں ڈارٹ ماؤتھ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور گیزل سکول آف میڈیسن کے محققین نے کانفرنس میں کہا کہ اے آئی سے منسلک چہرے کا تصویری پروسیسنگ سافٹ ویئر صارف کو معلوم پڑنے سے بھی پہلے ڈپریشن کا پتہ لگا سکتا ہے۔موڈ کیپچر نامی ایپلی کیشن فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرتی ہے اور روزمرہ کے استعمال کے دوران صارف کے چہرے اور اردگرد کے ماحول کی تصویر لیتی ہے جس کے بعد چہرے کے تاثرات اور ڈپریشن سے وابستہ اشاروں کا موازنہ کرتے ہوئے نتائج فراہم کرتی ہے۔مطالعے کے شریک اول مصنف، ڈاکٹر سبیگیا نیپال نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے یہ ایپ ڈپریشن کی نگرانی اور اس کا پتہ لگانے کے روایتی طریقوں میں موجود اہم خلا کو پُر کرنے کے لیے تیار کی ہے۔

Back to top button