جرمن نوجوان کا 1 برس تک ٹرینوں میں قیام

جرمنی کے سر پھرا نوجوان ایک برس تک ٹرینوں میں ہی سوتا رہا، بلکہ اس نے ٹرینوں کو اپنا ہی گھر بنا لیا تھا، جرمن ریاست شیلسویگ ہولسٹین سے تعلق رکھنے والے لیسی اسٹولی نامی نوجوان ٹرینوں کو اپنا گھر بنا کر ایک جدت پسند خانہ بدوش بن گیا۔پہلے پہل تو والدین کو راضی کرنے میں کافی وقت لگا لیکن آخر کار وہ مان گئے۔ اس کے بعد سے لیسی پچھلے ڈیڑھ سال سے ٹرینوں میں رہ رہا ہے۔ وہ پورے ملک میں سفر کرتا ہے جبکہ دن میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور رات کو ٹرینوں میں سوتا ہے۔لیسی نے میڈیا کو بتایا کہ میں ڈیڑھ سال سے ٹرین میں خانہ بدوش کے طور پر رہ رہا ہوں، رات کو میں انٹرسٹی ایکسپریس (آئی سی ای) ٹرین میں سوتا ہوں اور دن کے وقت میں ٹرین میں ہی ایک میز پر بیٹھ کر پروگرامر کے طور پر کام کرتا ہوں، میرے ارد گرد بہت سے دوسرے مسافر بھی موجود ہوتے ہیں۔لیسی نے 2022 میں اپنا زیادہ تر سامان بیچ دیا تھا۔ بس انکے پاس وہی کچھ بچا تھا جو ان کے بیگ میں موجود تھا۔ کم سے کم اور چھوٹی اشیا اور نئی چیزوں کی خواہشات کو مارنا ان کے طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے کیونکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں انہیں تمام چیزیں اپنے ساتھ ہی لے جانی پڑتی ہیں۔

Back to top button