مریم نواز کی بلاول بھٹو اور آصفہ کے ہمراہ بے نظیر کے مزار پر حاضری

مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بی بی بے نظیر کے مزار پر حاضری دی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہے پاکستان کی حقیقی جمہوریت کی اصل تصویر، پاکستان اور عوام کی خاطر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور قائد محمد نوازشریف نے اپنے فہم و فراست اور اخلاص سے جس میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی، وہ امانت آج بلاول اور مریم کی صورت آئندہ نسلوں کو منتقل ہوچکی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مٹی کی چادر اوڑھ کر سونے والے گو آج ہم میں عملی طور پر تو موجود نہیں لیکن ان کے شعور کی روشنی تیز تر ہورہی ہے، ان کی قربانیوں سے نور جمہوریت پھیل رہا ہے، آئین و جمہور کے قاتلوں کی پھیلائی ظلمت و سیاہی مٹ رہی ہے۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مریم نواز شریف کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مریم نواز شریف کو اپنے باغات کے امرود بھی خاص طور پر تحفے میں دیئے گئے۔ بلاول کی جانب سے مریم نواز شریف سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں کی پرتپاک مہمان نوازی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button