کرونا نے مزید چار افراد کی جان لےلی، 313 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں، 12 گھنٹوں کے دوران مزید 4 مریض جان کی بازی ہارگئے۔

ملک اس وقت کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے، کرونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں مزید 313 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج مریضوں میں سے 134 کی حالت تشویش ناک ہے، پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 563 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 67 ہزار 460 ہو چکی، وائرس کے مزید 16 ہزار 339 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 18 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Back to top button