مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

مسلم لیگ ن کی صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں، پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے لاہور ائیرپورٹ پر مریم نواز کا استقبال کیا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اہم پارٹی میٹنگز میں شرکت کے لیے چند روز قبل لندن گئی تھیں، ن لیگی چیف آرگنائزر نے لندن کے 4 روزہ دورے کے دوران انھوں نے الیکشن کے حوالے سے بھائی حسن نواز کے دفتر میں پارٹی کارکنوں اور مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اور کارکنوں کو قائل کرنے کی بھی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔
