چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف تمام شکایات مسترد

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس، سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کے خلاف تمام شکایات کومسترد کردیا۔
جوڈیشل کونسل میں پشاور،لاہور ، کراچی اور وہاڑی کے 2 وکلا اور 3شہریوں نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزمات تحت 5شکا یات دائر کی تھیں۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے14 مئی کے منعقدہ اجلاس کی کارروائی کا خلاصہ میڈیا کو جاری کر تے ہوئے بیان کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ،یحیٰ آفریدی کے خلاف پہلی شکایت 2016 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایک وکیل صبغت اللہ شاہ نے دائر کی تھی جس میں ان پر پشاور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر ایڈیشنل سیشن ججوں کی تقرری کے عمل میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا، تاہم سپریم جوڈیشل کونسل نے اس شکایت کومتفقہ طور پر خارج کر دیا۔
دوسری شکایت کراچی کے شہری امجد حسین درانی نے دائر کی جس میں چیف جسٹس پر سپریم کورٹ میں ایک مقدمے کو بغیر سماعت کے ہی خارج کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، اسے بھی سپریم جوڈیشل کونسل نے متفقہ طور پر خارج کر دیا۔
