خیبرپختونخوا کے سپیکر اورڈپٹی سپیکرکیلئےمراعات کااعلان

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مراعات کے نئے قانون کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے جب کہ استثنی دینے کا ایکٹ مںظور کیا تھا جس کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو دو سرکاری گاڑیاں رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا،  بیرون ملک سفر کے دوران بچوں کے ٹکٹ بھی سرکار ادا کرے گی۔

نئے ایکٹ کے مسودے میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کو سرکاری امور کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا اختیار ہوگا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر گرفتاری سے مستثنیٰ ہوں گے، ان کے گھر کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو تلاشی لینے، داخل ہونے یا چھاپہ مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسودے میں بتایا گیا ہے کہ سپیکر اگلی اسمبلی کے منتخب کردہ سپیکر کے انتخاب تک سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکیں گے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کرے گی، حادثے میں فوت ہونے کی صورت میں سپیکر اور ڈپٹی کے وارثین کو منظور شدہ پیکیج دیا جائے گا، سپیکر کو بلٹ پروف گاڑی سمیت تین گاڑیاں اور ڈپٹی سپیکر کو دو گاڑیاں رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

 

Back to top button