پیٹرول لاگت سے125،ڈیزل 112روپےمہنگافروخت ہونےکاانکشاف

ملک میں پیٹرول لاگت سے 125 روپے 42 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 54 پیسے مہنگافروخت ہونےکاانکشاف سامنےآگیا۔

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 125 روپے 95 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 112  روپے 54 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کےمطابق ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 209 روپے 76 پیسے بنتی ہے تاہم حکومت نے فی لیٹر قیمت 335 روپے 18 پیسے مقرر کی ہے، پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 17 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے 16 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

اسی طرح فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 270 روپے 92 پیسے ہے جبکہ حکومت نے اس کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 112 روپے 54 پیسے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں، ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 70 روپے 82 پیسے اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے کے حساب سے عائد ہے۔

 

ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 53پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

 

Back to top button