آزادکشمیرانتخابات کاپہلامرحلہ:ووٹوں کی گنتی جاری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہونا تھا تاہم اس میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا تھا

میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہا، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

اطلاعات ہیں کہ پولنگ کے عمل میں پچھلے الیکشن کی بہ نسبت کم تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا، ووٹ ڈالنے کی شرح پہلے سے کم رہی ہے۔

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرکے پولنگ کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی اور عوامی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ ایک ہزار 439 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی عمل کے لیے ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے۔ ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 جبکہ ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگژسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

 

Back to top button