ملک بھر میں کرونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ‌ بھی پھیل گیا

ملک بھر میں کرونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ‌ بھی پھیل گیا ، ہسپتال میں زیر علاج کئی مریضوں‌ میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کرونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف اب تک مؤثر رہی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور آج یہ شرح 1.40 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ اب تک کم ترین سطح ہے۔

Back to top button