نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا ، چھاپے کے مقاصد اور برامدگی کے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا میں کچھ خبریں یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ این سی بی نے شاہ رخ کے گھر چھاپے کی تردید کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائیکورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔
