میثاق پارلیمان کمیٹی کا کوئی جواز نہیں رہا : خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو ماحول عمران خان نے بنا دیا ہے اس کے بعد میثاق پارلیمان کمیٹی کا کوئی جواز نہیں رہا، جو پیشگوئی کی تھی وہ سچ ثابت ہوئی، جو پیغام ٹوئٹ کےذریعے دیاگیا وہ اس کو بھی قائم رکھنے کی کوشش ہے۔  اسلام آباد جلسے میں علیحدگی پسندوں کی زبان بولی گئی۔

خواجہ آصف نےکہا کہ بلاول بھٹو نے تجویز پیش کی تھی جس کےنتیجے میں ایک کمیٹی بنائی گئی،جب کمیٹی میں ماحول دیکھاتو اس کمیٹی میں احتجاج کیا اور واک آؤٹ کیا، یہ دوغلی پالیسی ہے، ان کی کوئی ساکھ نہیں۔اس کمیٹی کااب کوئی جواز باقی نہیں رہتا اس کےذمہ دار عمران خان ہیں، یحییٰ خان کو آرمی چیف ایوب خان نے بنایاتھا، ایسے شخص کو آرمی چیف بنایاگیا جس نے ملک توڑ دیا، جن لوگوں نے بھی ملک کےحصے کرنے کی کوشش کی انہوں نےبھی اتنی سخت زبان استعمال نہیں کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلاول نے ٹھیک کہاکہ عمران خان کو ان کےگھر کی کرپشن کے ثبوت دیے ئے، اگر کوئی کرپش کےثبوت دیں تو اس پر الزام لگایاجاتا ہے، جس رات اسمبلی توڑی گئی اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اسمبلی توڑ کر آئین کو توڑا گیا۔

خواجہ آصف نےکہا کہ پتا نہیں جنرل فیض بانی پی ٹی آئی کےحوالے سے کون سا گانا گارہے ہوں گے، ہوسکتا ہے جنرل فیض گانا گارہے ہوں ’آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے‘، یہ ہربات پر یوٹرن لیتےہیں۔

پاکستان کی عوام اس وقت گالم گلوچ کی سیاست کےساتھ نہیں ہیں : بلاول بھٹو

Back to top button