نمکو بیچنے والا حارث رؤف فاسٹ باؤلر کیسے بنا؟

پاکستانی و بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے نام کا سکہ جمانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے پرانے دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کر لی، اداکارہ نے اصل زندگی میں بھی دلہن کی ویڈیو شیئر کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں ماہرہ خان کو اپنے دلہا یعنی سلیم کریم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ گھونگھٹ میں اپنی دلہن ماہرہ کو اپنی طرف بڑھتا دیکھ کر جذباتی دکھائی دے رہے ہیں اور آنکھوں سے آنسو بھی صاف کر رہے ہیں، ان کے آنسوؤں پر لوگ مسرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سینیئر صحافی وسیم عباسی نے اسے روایت کے خلاف سلیم کریم ایک ڈی جے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ کراچی میں قائم اس کی کمپنی پورٹل کے مطابق سلیم کریم ایک کثیر الجہتی کاروباری شخصیت ہیں، جنہوں نے رقوم کی ترسیل کی ایک کمپنی ’سم پیسہ‘ کے سی ای او کی حیثیت سے کاروباری دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سٹارٹ اپ لوگوں کو اپنے سم کارڈز کے ذریعے براہ راست ادائیگی کرنے کی سہولت دیتا ہے، جس سے ان گنت لوگوں کے لیے مالی لین دین آسان ہوجاتا ہے۔دو سال قبل ماہرہ خان نے ایک انسٹا پوسٹ کے ذریعے اپنی اور سلیم کریم کی دوستی کی تصدیق کی تھی، اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اور آپ ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اس خاص انسان یعنی سلیم کریم کو ٹیگ بھی کیا اور ساتھ ہی ’میری محبت‘ کی کیپشن بھی دی تھی۔شوبز شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ماہ نور نے ماہرہ کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ وہ زندگی میں سیٹل ہو رہی ہیں۔سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی لکھا کہ انہوں نے سلیم کریم سے کئی سال تعلقات میں رہنے کے بعد بالآخر انہیں اپنا شریک حیات بنا لیا۔انہوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کام کرنے والی خاتون کے لیے شادی کرنا کسی خوشی سے کم نہیں ہوتا۔عائزہ خان نے بھی اداکارہ کو شادی کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھی ماہرہ خان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں رشتہ ازدواج میں بندھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اداکارہ ایمن خان نے بھی ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔سینئر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے بھی ماہرہ خان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی، سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی انہوں نے ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ حقیقی زندگی میں پریاں نہیں ہوتیں؟اداکار و گلوکار عاصم رضا نے بھی اداکارہ کو شادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بلال قریشی نے بھی ان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی اس سے پہلے شادی علی عسکری سے 2007 میں ہوئی جو 2015 میں ختم ہو گئی تھی۔اس شادی سے ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔
