ورلڈکپ2027،پاکستان اوربھارت کوایک ہی گروپ شامل کئےجانےکاامکان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں لازمی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہو گی۔

14ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 02 اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔

Back to top button