نواز شریف حکومتی عہدیداروں کے اعصاب پر سوار ہیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر حکومتی عہدیدار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ویزے کے مسئلے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہیں کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔
