آصف زرداری ، نواز شریف کیخلاف ریفرنس واپس

نیب قوانین میں ترامیم کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔

احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا، اس میں ملزمان پر 11 کروڑ کا الزام تھا، جب کہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

Back to top button