ن لیگ کا اکیلے سخت معاشی فیصلے کرنے سے انکار

مسلم لیگ نے ملک کی ابتر معاشی صورتحال کے حوالے سے اکیلے سخت فیصلے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا ایک ٹی وی پروگرام میں کا کہناتھا کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سبسڈی ختم کی تو مہنگائی بڑھے گی، یہ فیصلہ اتحادی مل کر کریں گے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے رانا ثنا اللہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلے ہوں گے اتفاق رائے اور مل بیٹھ کر ہی ہوں گے، موجودہ صورتحال میں کوئی بھی پارٹی خود فیصلہ نہیں کر سکتی۔

Back to top button