ن لیگ کیساتھ پینگیں ختم کیے بغیر پی پی کی سیاست نہیں بچے گی: فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ پینگیں ختم کیے بغیر پیپلزپارٹی کی سیاست نہیں بچے گی، اپنی سیاست بچانی ہے تو پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی گود سے نکلنا ہو گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ظل سبحانی دوئم درباریوں اور حواریوں کے جھرمٹ میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا، شارٹس پہن کر پبلک مقام پر آنا ہمارا کلچر نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم اور مولانا فضل الرحمان کوئی نیا ڈرامہ بنائیں، پی ڈی ایم اور اے پی سی والی رِیل سینما میں پھنس چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ پینگیں ختم کیے بغیر پیپلز پارٹی کی سیاست نہیں بچے گی، اپنی سیاست بچانی ہے تو پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی گود سے نکلنا ہو گا۔
