عمان کی ایران کو آبنائے ہرمز کے مشترکہ انتظام کی تجویز

 

 

 

 

عمان نے ایران کے سامنے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور انتظام سے متعلق مشترکہ انتظامی نظام کی تجویز پیش کردی ہے، جس کا مقصد اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کے مؤثر، محفوظ اور باہمی تعاون پر مبنی انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ علاقائی مکینزم کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت رضاکارانہ فیس وصول کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز کو خطے کے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق عمانی منصوبے کے تحت ایران اس اہم آبی گزرگاہ پر اکیلا کنٹرول نہیں رکھے گا بلکہ انتظام علاقائی تعاون کےتحت انجام دیا جائے گا۔

ایران نے سعودی عرب اور عمان سے علاقائی سلامتی پر مشاورت تیز کر دی

رپورٹ کے مطابق یہ تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل سے متاثر ہے،جہاں اس آبی راستے سے گزرنے والے ممالک اور ادارے رضاکارانہ بنیادوں پر فیس ادا کرتے ہیں۔ اس رقم کو جہاز رانی کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور ریسکیو کارروائیوں سمیت دیگر انتظامی اخراجات پورے کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Back to top button